پشاور(سب نیوز )نگران وزیر اعلی کے پی اعظم خان نے کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی،ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) ارشاد قیصر ، احمد رسول بنگش کو کابینہ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کابینہ جلد حلف اٹھائے گی۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کی نگران کابینہ فائنل کر لی گئی۔ جسٹس (ر) ارشاد قیصر ، احمد رسول بنگش نگران کابینہ کے لیے شارٹ لسٹ کر لیے گئے ۔متوقع نگران کابینہ میں آصف رفیق اور ڈاکٹر نجیب اللہ بھی شامل ہیں۔خیبرپختونخوا نگران کابینہ محدودرکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کابینہ کے نام نام جلد منظوری کیلئے بھیجے جائیں گے جس کے بعد تقریب حلف برداری ہو گی۔
کے پی کے نگران کابینہ فائنل،جسٹس (ر) ارشاد قیصر ، احمد رسول بنگش کے نام شامل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
