ہومبریکنگ نیوزنگراں وفاقی وزیر داخلہ نے نئے اسلحہ لائسنسز کے اجرا پر پابندی عائد کردی

نگراں وفاقی وزیر داخلہ نے نئے اسلحہ لائسنسز کے اجرا پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد،نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے نئے اسلحہ لائسنسز کے اجرا پر پابندی عائد کردی۔ انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ کا سانحہ انتہائی شرمناک اور رسول پاکۖ کی تعلیمات کے منافی ہے، ملک میں کسی گروہ کو تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔نگراں وفاقی وزیر سرفراز بگٹی کی وزارت داخلہ آمد ہوئی، جہاں انہوں نے وزارت داخلہ کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔

وزارت داخلہ آمد پر وفاقی سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضی سمیت دیگر حکام نے سرفراز بگٹی کا استقبال کیا۔وزارت داخلہ آمد پر نگراں وزیر داخلہ کو سلامی پیش کی گئی جبکہ وزارت داخلہ اور اس کے ذیلی اداروں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ تمام شہریوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، جڑانوالہ کا سانحہ انتہائی شرمناک اور رسول پاکۖ کی تعلیمات کے منافی ہے، ہر شہری کو حق حاصل ہے کہ وہ پورے ملک میں بلا خوف و خطر نقل و حمل کر سکے، کرپشن کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ نگراں وزیر داخلہ کے حکم پر نئے اسلحہ لائسنسز کے اجرا پر پابندی عائد کر دی گئی۔سرفراز بگٹی پاکستان کے 47 ویں وفاقی وزیر داخلہ بنے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔