ہومبریکنگ نیوزایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل انتقال کرگئے

ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل انتقال کرگئے

کراچی :متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی کنور نوید جمیل طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ خاندانی ذرائع کے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔کنور نوید 28 جون 2022 کو برین ہیمرج کے شکار ہوئے تھے اور اس کے بعد سے کوما کی حالت میں کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ کئی ماہ تک نجی اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انہیں 2023 میں کچھ عرصہ کیلئے گھر منتقل کیا گیا تھا۔ لیکن اگست میں ان کی طبیعیت دوبارہ ناساز ہوگئی اور انہیں دوبارہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔