ہومبریکنگ نیوزشہریار آفریدی کی گرفتاری، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے جواب طلب

شہریار آفریدی کی گرفتاری، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے جواب طلب

اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرنے سے متعلق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے جواب طلب کر لیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے شہریار آفریدی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔جی ایچ کیو حملہ کیس: شہریار آفریدی کی درخواست ضمانت مسترد حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت کو بتایا گیا کہ شہریار آفریدی 86 روز سے زیر حراست ہیں۔درخواست گزار وکیل کے مطابق 15 روز کے لیے تھری ایم پی او میں گرفتار کرنے کا حکم غیر قانونی ہے، ڈپٹی کمشنر اسلام اباد کا آرڈر غیر قانونی قرار دیا جائے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد شہریار آفریدی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرنے سے متعلق 15 دسمبر تک جواب جمع کرائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔