ہومپاکستانشہریوں کی زندگی کو محفوظ بناتے ہوئے کورونا وائرس سے اسلام آباد پولیس کے 7 اہلکار شہید ہوئے ،آئی جی اسلام آباد

شہریوں کی زندگی کو محفوظ بناتے ہوئے کورونا وائرس سے اسلام آباد پولیس کے 7 اہلکار شہید ہوئے ،آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد(آئی پی ایس )آئی جی اسلام آبادقاضی جمیل الرحمان نے کہا ہے کہ شہریوں کی زندگی کو محفوظ بناتے ہوئے کورونا وائرس سے اسلام آباد پولیس کے 7 اہلکار شہید ہوئے ،اسلام آباد پولیس کے 262 افسران و جوان کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ کانسٹیبل سے لے کر ڈی آئی جی رینک تک کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ۔اپنے ویڈیو پیغام میں آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ پولیس کے 300 سے زائد افسران وجوان شہریوں کی زندگی محفوظ بنانے میں فرنٹ لائن پر موجود ہیں ،اسلام آباد پولیس دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں مصروف عمل ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس کا ہر افسر و جوان انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے ،اسلام آباد پولیس اس مشکل کی گھڑی میں اپنے شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولیات کے لئے پولیس سروس سنٹر ایس او پیز کو یقینی بناتے ہوئے کھلے ہیں ،کورونا وائرس کے باعث ڈرائیونگ لائسینس کے اجرا پر تین ماہ کی پابندی عائد کی گئی ۔آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرامد کے لئے آگاہی مہم چلا رہی ہے ،سیف سٹی میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ،تمام ترصورتحال کی نگرانی کی جا رہی ہے ،شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ گھر سے نکلنے، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ۔انہوں نے کہا کہ ایس او پی پر عملدرآمد کرکے خود کی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔