ہومپاکستانملک میں کورونا وائرس نے مزید 151افراد کی جان لے لی

ملک میں کورونا وائرس نے مزید 151افراد کی جان لے لی

اسلام آباد،ملک میں کورونا وائرس نے مزید 151افراد کی جان لے لی۔مہلک وائرس کا پھیلا وروکنے کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر نے متعدد فیصلے کیے ہیں،40 سے 49سال والوں کی ویکسی نیشن تین مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر شدت برقرار،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس سے 131 افراد جاں بحق جبکہ 5 ہزار 112 متاثر ہو گئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی)کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھرمیں کوروناسے جاں بحق افرادکی تعداد 17 ہزار 811 ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 20 ہزار 823 تک پہنچ چکی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران49 ہزار99 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جب کہ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10.41 فیصد رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔