اسلام آباد،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ،سیکٹر آئی ایٹ میں ایک دن میں سو سے زائد دوکانیں چیک کی گئیں،درجن سے زائد دوکانداروں پر جرمانے عائد کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ بابر صاحب دین اور اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا اوید بھٹی نے سیکٹر آئی آیٹ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے سو سے زائد دوکانوں کو چیک کیا، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر درجن سے زائد دوکانداروں پر مجموعی طور پر تیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ وارنگ کے باوجود ایس او پیز پر عملدرامد نہ کرنے پر دوافراد کو حراست میں لے کر تھانہ منتقل کردیا گیا۔ضلعی انتظامیہ افسران تاجر برادری سے اپیل کی کے ایس او پیز پر عملدرامد کو یقینی بنانے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دے۔
