ہوماسلام آبادایف آئی اے کی سی ڈی اے میں موجود کرپٹ افسران کے خلاف بڑی کارروائی

ایف آئی اے کی سی ڈی اے میں موجود کرپٹ افسران کے خلاف بڑی کارروائی

اسلام آباد،ڈائریکٹرایف آئی اے اسلام آباد زون وقار احمد چوہان کی ہدایت پروفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) میں موجود کرپٹ افسران کے خلاف بڑی کارروائی،سیکٹر آئی الیون2 میں پلاٹوں کی جعلی الاٹمنٹ کے معاملے پر ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے 10 سی ڈی اے افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے سی ڈی اے میں کرپٹ افسران کے خلاف بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور سیکٹر آئی الیون2 میں پلاٹوں کی جعلی الاٹمنٹ میں ملوث 10 سی ڈی اے افسران کے خلاف مقدمہ درج کرکے چار افسران محمد علی جونیجو ، فخرالدین، مسعود جیلانی اور محمد حنیف کو گرفتار کر لیا۔باقی افسران کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جن کی گرفتاریاں رات گئے تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مقدمہ 03/2021 زیر دفعات 420, 468, 471, A- 477, 34 تعزیرات پاکستان و 47(2)5 انسداد کرپشن ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے ،ملزمان لاکھوں روپے لیکر پلاٹوں کی جعلی الاٹمنٹ میں ملوث پائے گئے، مزید تفتیش جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔