ہوماسلام آبادایف آئی اے نے سی ڈی اے سے تمام کو آپریٹو ہاوسنگ سوسائٹیز کا ریکارڈطلب کرلیا،فرانزک آڈٹ کرانے کا فیصلہ

ایف آئی اے نے سی ڈی اے سے تمام کو آپریٹو ہاوسنگ سوسائٹیز کا ریکارڈطلب کرلیا،فرانزک آڈٹ کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد،ایف آئی اے نے اسلام آباد کی حدود میں موجود تمام کو آپریٹو ہاوسنگ سوسائٹیز کا ریکارڈ سی ڈی اے سے طلب کرلیا، فرانزک آڈٹ کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے سی ڈی اے سے وفاقی دارلحکومت کی حدود میں تمام کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز کا ریکارڈ طلب کر لیا ، ہائوسنگ سوسائٹیز کے ریکارڈ کا فرانزک آڈٹ کروایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز میں ہونے والی بے ضابطگیوں ، زمینی معاملات اور الاٹمنٹ کے حوالے سے رپورٹ تیار کی جائے گی جبکہ بے ضابطگیوں میں ملوث سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں تمام کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز کو سات روز میں ریکارڈ آن لائن کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔ رجسٹرار اسلام آباد کی طرف سے ریکارڈ آن لائن نہ کرنے والے ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔