اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے)انتظامیہ کی طرف سے شہر بھر کے سٹ آئوٹس(باہربیٹھنے کی جگہوں)کی مرمت وبحالی کا کام جاری ہے، سپر مارکیٹ میں سٹ آئوٹ مکمل کر لیا گیا ہے،جبکہ شہر میں 8 بس سٹاپ مکمل کر لیے گئے ہیں، دوسرے سٹ اوٹ اور دیگر بس سٹاپس کی تعمیر کا کام جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے)انتظامیہ شہر بھرمیں خوبصورتی اور شہریوں کوتفریح کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔اس حوالے سے عرصہ دراز سے نظر انداز سٹ آئوٹس(بیٹھنے کی جگہیں)اور ریلنگز کی ازسرنو مرمت وبحالی کاکام مکمل کر لیا گیا ہے، پہلے مرحلہ پر سی ڈی اے کے شعبہ مارکیٹ اینڈ روڈ مینٹینینس کی جانب سے سیکٹر ایف سکس سکول روڈ پر موجود سٹ آٹ اورایف سکس مرکز میں آغاخان روڈ پر سٹ آئوٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔پربت روڈ ایف سیون مرکز میں لکڑی کے ٹیکسچر والی ریلنگ پر مرمت وبحالی کاکام مکمل کر لیا گیاہے،جبکہ ایف سکس میں جسٹس عبدالرشید روڈ اور ایف ٹین مرکز میں سنبل روڈ پربھی لکڑی کے ٹیکسچر والی گارڈ ریلنگ پر مرمت کا کام بھی مکمل کر لیا ہے ،ایف ٹین مرکز کی سٹ آئوٹس اور گارڈ ریلنگ پر مرمت وبحالی کا کام مکمل کر لیا ہے، ایف سکس ناظم الدین روڈ،ایف ایٹ،مارگلہ روڈ لپر ریلنگز اورسیٹ آئوٹس کی مرمت کی گئی ہے ۔ ایف ٹین سروس روڈ ایسٹ پر بس سٹاپ تعمیر کر دیا گیا ہے جبکہ شہید ملت،میلوڈی مارکیٹ اور آبپارہ مارکیٹ سمیت شہر بھر میں آٹھ بس سٹاپس کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔
