اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر شعبہ ڈی ایم اے قبضہ مافیا اور روڈ کنارے بیٹھے ٹھئے والوں کے خلاف سرگرم ہوگیا۔ڈی ایم اے ایڈمنسٹریٹر سیدہ شفق ہاشمی کی ہدایت پر اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین اور آئی الیون کے درمیان گرین ایریا میں کامیاب آپریشن گرین ایریا کے اندر اور روڈ کنارے تمام تجاوزات کو ختم کردیا گیا اور ٹھیا والوں کا سارا سامان قبضہ میں لے کر ڈی ایم اے سٹور میں جمع کروادیا گیا جو کے بہت اچھا اقدام ہے ۔ سبزی منڈی میں ڈی ایم اے کی طرف سے کیے جانے والے آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ایم اے اور فیلڈ انچارج ڈی ایم اے نے خود کی اور کامیاب آپریشن کرکے اہم کردار ادا کیا۔قبضہ مافیا کے خلاف ڈائریکٹر ڈی ایم اے کی طرف سے جاری کردہ نوٹس میں ٹھیا والوں کو روڈ کنارے بیٹھنے سے سختی سے روکا گیا اور عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا کہاگیا جس پر تمام ٹھیا والوں نے عمل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
ڈی ایم اے اسلام آباد میں قبضہ مافیا، روڈ کنارے بیٹھے ٹھئے والوں کے خلاف سرگرم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
