ہومدنیابھارت میں کورونا بے قابو،ملائیشیا نے بھی فلاٹ آپریشن معطل کر دیا

بھارت میں کورونا بے قابو،ملائیشیا نے بھی فلاٹ آپریشن معطل کر دیا

کوالالمپور،ملائشیانے بھارت میں منظر عام پر آنے والی کورونا کی نئی قسم کے ملک میں داخلے کا سد باب کرنے کے لیے دوطرفہ فضائی آپریشن معطل کر دیا ہے۔ملائشین وزیر دفاع اسماعیل صابری یعقوب نے بتایا ہے کہ بھارت میں نئے ڈبل میوٹنٹ قسم کے وائرس کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔بھارت اور ملائیشیا کے درمیان براہ راست اور یا پھر ٹرانزٹ فلائٹس کو دو طرفہ طور پر کل سے کچھ مدت کے لیے بند کیے جانے کی توضیح کرنے والے وزیر اسماعیل نے کہا کہ ان کے ملک میں کام کرنے والے اقامہ ہولڈر بھارتی شہریوں پر بھی اس پابندی کا اطلاق ہو گا۔انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ بھارت سے کارگو فلائٹس کو بھی روک دیا گیا ہے۔دوسری جانب بھارت میں کورونا وائرس کی وبا کے بہت تیز رفتار پھیلا اور مسلسل ریکارڈ تعداد میں انسانی ہلاکتوں کے باعث سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج طلب کر لی گئی ہے۔ چیف آف جنرل سٹاف بِپِن راوت نے اعلان کیا کہ فوج کے پینشن یافتہ اہلکاروں کو ہسپتالوں میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فوج کے پاس موجود آکسیجن کے ذخائر بھی سول استعمال کے لیے مہیا کیے جائیں گے۔ ایک ارب تیس کروڑ کی آبادی والے بھارت میں گزشتہ کئی دنوں سے روزانہ تین لاکھ سے زائد نئی کورونا انفیکشنز ریکارڈ کی جا رہی ہیں۔ ملکی ہسپتالوں کو انتہائی حد تک دباو کا سامنا ہے اور وہاں آکسیجن اور ادویات کی بھی شدید قلت ہے۔ جرمنی اور پاکستان سمیت کئی ممالک بھارت کو مدد کی پیشکش کر چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔