ہومشوبزاکشے کمار کا کورونا متاثرین کیلئے ایک کروڑ روپے عطیہ

اکشے کمار کا کورونا متاثرین کیلئے ایک کروڑ روپے عطیہ

ممبئی ،معروف بھارتی اداکار اکشے کمار نے کورونا متاثرین کیلئے ایک کروڑ روپے عطیہ کر دیا،اکشے کمار نے یہ خطیر رقم سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کی فاونڈیشن کو عطیہ کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں جاری کورونا کی سنگین صورتحال کے باعث بولی وڈ ایکشن ہیرو اکشے کمار نے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مدد کے لیے ایک فلاحی تنظیم کو ایک کروڑ روپے عطیہ کردیے۔ایک رپورٹ کے مطابق اکشے کمار نے کورونا مریضوں کی مدد کے لیے یہ خطیر رقم سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کی فاونڈیشن کو عطیہ کی ہے۔گوتم گمبھیر نے ٹوئٹر پر انکشاف کیا کہ اداکار اکشے کمار نے ان کی تنظیم کو ایک کروڑ روپے عطیہ کیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔