نیویارک ،امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کورونا وائرس سے متعلق نئی پیش گوئی کر دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بل گیٹس نے امید کا اظہار کیا ہے کہ 2022 کے آخر تک دنیا معمول کے مطابق چلنا شروع ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اگلے سال تک دنیا کے بیشتر ممالک میں کورونا ویکسینیشن بڑے پیمانے میں دستیاب ہو گی جو کہ کورونا کے پھیلاو کو روکنے میں مزید دے گی۔بل گیٹس کے مطابق 2022 تک کورونا کیسز مکمل طور پر ختم نہیں ہوں گے تاہم ان میں واضح کمی آ جائے گی۔ایک انٹرویو میں بل گیٹس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ حکومتوں کومستقبل میں آنے والی وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے ابھی سے تیاری کرنا شروع کر دینی چاہئے۔
دنیا 2022 کے آخر تک معمول پر آ جائے گی، بل گیٹس کی کورونا سے متعلق پیشگوئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
