کراچی :پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافے کا رجحان برقرار رہا۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 3 روپے 78 پیسے اضافہ ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر283 روپے 4 پیسے کا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 روپے مہنگا ہوکر 288 روپے کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں ایک روپے 67 پیسے کااضافہ ہوا تھا۔ دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر تین روپے مہنگا ہو گیا اور قیمت 283 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت ادائیگیوں کے باعث روپے کے اوپر دبا آیا ہوا ہے، جلد ہی امریکی ڈالر کی قد ر میں گراوٹ دیکھنے کو ملے گی، روپے کی بحالی کے باعث ملک میں جلد پٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر درآمدی اشیا کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کو ملے گی۔ یکم اگست کو بھی عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف مل سکتا ہے۔
