وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ جون میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا، تمام بیرونی ادائیگیوں کو بروقت ادا کیا گیا۔
منگل کو جاری اپنے بیان میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ماضی میں کی گئی تمام پیشگوئیاں غلط ثابت ہوئیں، ملک ڈیفالٹ کے خطرے سے باہر آچکا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال جاری کھاتوں کا خسارہ 2 ارب ڈالر سے زائد تھا۔
جون میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا، وزیر خزانہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
