ارجنٹینا کو ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی نے پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو ایک اور محاذ پر پیچھے چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کو خیرباد کہہ کر امریکی فٹبال کلب انٹرمیامی میں شامل ہونے والے لیونل میسی کے اعزاز میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کو دنیا بھر میں 3.5 بلین (ساڑھے 3 ارب سے زائد) افراد نے براہ راست دیکھا، حالانکہ میسی کے سوشل میڈیا پر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے کم فالوورز ہیں۔
قبل ازیں پرتگالی سپر اسٹار رونالڈو نے گزشتہ سیزن میں اچانک سعودی کلب النصر کو جوائن کرلیا تھا اور دنیا کے سب سے زیادہ معاوضے والے فٹبالر بننے کا اعزاز سمیٹا تھا تاہم انکی اس تقریب کو ( 3 ارب سے زائد) ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کیا تھا۔
دوسری جانب میسی کی انٹرمیامی میں شمولیت کے بعد امریکہ میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اسپورٹس ٹیم بن گئی ہے جبکہ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد میں چھ گنا اضافہ ہوا ہے۔
میسی نے رونالڈو کو ایک اور محاذ پر پیچھے چھوڑ دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
