کراچی، سندھ حکومت نے کوروناوائرس کاپھیلاروکنے کیلئے وفاق سے صوبے میں فوج تعینات کرنیکی درخواست کردی۔
وفاقی وزارت داخلہ کو لکھے گئے خطے میں سندھ حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245کے تحت مددکیلئے افواج پاکستان کوتعینات کرنیکی درخواست کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کا پھیلا روکنے کیلئے صوبائی حکومت نے وفاق کو صوبے میں فوج تعینات کرنیکی درخواست کردی۔ حکومت سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کوخط ارسال کردیا ہے ۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے پاک فوج انتظامیہ کی مدد کے لئے درکار ہے ۔ آئین کے آرٹیکل245کے تحت مددکیلئے افواج پاکستان کوتعینات کیا جائے ۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج وبا کو روکنے کیلئے سول انتظامیہ کی مدد کرے۔ این سی او سی اجلاس میں آرمی کی خدمات لینے کا فیصلہ ہوا تھا۔دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت تیار ہے، کورونا کی صورتحال بدتر ہوئی تو لاک ڈائون کر دیں گے۔
