ہومپاکستانپی ٹی آئی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ ثنا اللہ کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ ثنا اللہ کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

پشاور (سب نیوز)تحریک انصاف ڈیرہ اسماعیل کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ ثنا اللہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

جاری ویڈیو بیان میں ثنا اللہ عرف کاکا شاہ نے کہا ہے کہ لیڈر گھروں میں چھپے ہوئے ہیں کسی کو ہماری پرواہ نہیں،تینوں بھائی چھپے بیٹھے ہیں، ہمیں بے یارو مدد گار چھوڑ دیا گیا ہے، پارٹی ایسے نہیں چلا کرتی۔ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جس کا لیڈر گھر چھپ کر بیٹھ جائے وہ قوم برباد ہو جاتی ہے، لہذا میں ایسی صورت میں پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دکھی دل کیساتھ پارٹی چھوڑ رہا ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔