گلگت (سب نیوز)جی بی حکومت کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)میں فارمولہ طے گیا جس کے مطابق پاور شیئرنگ اکثریت کی بنیاد پر ہوگی۔ پیپلز پارٹی کے بعد (ن)لیگ بھی گلگت بلتستان حکومت کا حصہ بننے کیلئے تیار ہوگئی، حکومت میں پیپلز پارٹی کو تین عہدے جبکہ (ن)لیگ کو دو وزارتیں ملیں گی۔
ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کو ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا عہدہ اور دو وزارتیں ملیں گی، پارٹی نے دو وزارتوں کیلیے ناموں کو حتمی شکل دے دی، انجینئر اسماعیل اور شہزاد آغا وزارتوں کے امیدوار ہوں گے۔مسلم لیگ (ن)نے دو وزارتوں کیلئے تاحال نام فائنل نہیں کیے۔
گلگت بلتستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی چار جبکہ(ن)لیگ کے تین ارکان ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کیلئے انتخاب پیر کی سہ پہر تین بجے ہوگا۔ کامیابی پر سعدیہ دانش گلگت بلتستان کی پہلی خاتون ڈپٹی اسپیکر ہوں گی۔
