Saturday, June 13, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومٹاپ سٹوریعون چوہدری نے پی ٹی آئی پرپابندی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی

عون چوہدری نے پی ٹی آئی پرپابندی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی

اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر اور استحکام پاکستان پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عون چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پرپابندی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
عمران خان کے سابق پرسنل سیکرٹری عون چوہدری نے پی ٹی آئی پر پابندی کے لیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائرکردی ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے ذاتی حیثیت میں پٹیشن دائر کی ہے۔
پٹیشن میں ریاست اور ملکی اداروں کے خلاف سرگرمیوں پر پی ٹی آئی پرپابندی کی استدعا کی گئی ہے۔
عون چودھری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کرنےکا فیصلہ کر لیا ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔