Saturday, June 13, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانحکومت کا پٹرول کی قیمت میں 4روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 2روپے فی لٹر کمی کا فیصلہ

حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 4روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 2روپے فی لٹر کمی کا فیصلہ

اسلام آباد(سب نیوز) حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 4روپے اور 2 روپے فی لٹر کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے فی لیٹر پیٹرول 377.78 روپے سے کم کرکے 373.78 روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فی لیٹر ڈیزل 380.78 روپے سے کم کرکے 378.78 روپے فی لیٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آج رات وفاقی حکومت مسلسل پانچویں ہفتے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرنے جا رہی ہے۔
اگلے ایک ہفتہ کے لیے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی جائے گی اور ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے فی لٹر کمی کی فیصلہ ہوا ہے۔ اس کا رسمی اعلان آج شب کسی وقت کیا جائے گا اور نئی قیمت کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔