Friday, June 12, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانحکومت کا 15کروڑ سے 50کروڑ آمدن تک سپر ٹیکس مکمل ختم کرنے کا اعلان

حکومت کا 15کروڑ سے 50کروڑ آمدن تک سپر ٹیکس مکمل ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کاروباری برادری کیلئے اہم ٹیکس ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے 15کروڑ سے 50کروڑ روپے تک آمدنی رکھنے والے کاروباروں پر عائد سپر ٹیکس مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بجٹ تقریر کے دوران محمد اورنگزیب نے بتایا کہ مذکورہ آمدنی کی چھ سلیبز پر ایک فیصد سے ساڑھے سات فیصد تک سپر ٹیکس عائد تھا، جسے اب ختم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 50کروڑ روپے سے زائد آمدنی پر سپر ٹیکس کی شرح بھی 10فیصد سے کم کرکے 8فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
وزیرِ خزانہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں اور صنعتوں کو فروغ دینا، سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔تاہم انہوں نے واضح کیا کہ بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں اور کھاد ساز کمپنیوں پر عائد موجودہ سرچارج بدستور برقرار رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔