Friday, June 12, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانن لیگ کاگلگت بلتستان میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ، وزیراعظم کی پی پی کو حکومت بنانے کی دعوت

ن لیگ کاگلگت بلتستان میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ، وزیراعظم کی پی پی کو حکومت بنانے کی دعوت

اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کو گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی دعوت دیدی ۔
اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان میں اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی دعوت دیتے ہیں، مسلم لیگ ن گلگت بلتستان میں حکومت سازی کیمعاملیپرپیپلزپارٹی کی حمایت کرتی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے، ہمارے منتخب اراکین پیپلزپارٹی کو حکومت بنانے کیلئے ووٹ دیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ جمہوری روایات اور اقدارکومقدم رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اپنی حلیف جماعتوں کے ساتھ عزت احترام کا رشتہ برقرار رکھا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔