لاہور:استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عدالت دیکھیکہ چیئرمین پی ٹی آئی کا9مئی میں عمل دخل تھایانہیں۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سینئر سیاستدان نے کہا کہ آنیوالا الیکشن ملک کے مستقبل کیلئے اہم ہے، الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں، ہم تحریک انصاف کی بی ٹیم نہیں ہیں، ہم تحریک انصاف کے مقابلے پر آئے ہیں، ان سے جدا ہیں، 9مئی کے بعد نئی پارٹی بننے کی ضرورت تھی۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ایماندار کیساتھ پی ٹی آئی کاحصہ تھا، میں نیاپنی پوری ایمانداری کیساتھ کوششیں کی، چیئرمین پی ٹی آئی 2018 سے پہلے الگ تھے، وزیراعظم بننے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی مختلف ہو گئے، 9مئی واقعات میں ملوث افراد کیلئے آئی پی پی میں کوئی جگہ نہیں، الیکشن کیبعدآنیوالی حکومت ملک کوخوبصورت پاکستان کی طرف لیکرجائیگی ، ہم تحریک انصاف کی بی ٹیم نہیں ہیں ، ہم تحریک انصاف کے مقابلے پر آئے ہیں، ان سے جدا ہیں، 9مئی کے بعد نئی پارٹی بننے کی ضرورت تھی ۔9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ دہشت گردی سے زیادہ ہے، عدالتوں کو دیکھنا چاہیے کہ 9 مئی واقعات میں چیئر مین پی ٹی آئی ملوث ہیں یا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو پرویز خٹک پی ٹی آئی کا حصہ تھے تو ان کے پاس معلومات ہوں گی، جب تک پی ٹی آئی کا حصہ تھا میرے پاس بھی معلومات ہوتی تھی، پرویز خٹک کہتے ہیں نو مئی میں چیئر مین پی ٹی آئی ملوث ہیں تو انہیں معلومات ہوں گی، سابق وزیراعظم پر ان کی اہلیہ کا کنٹرول ہے اس سے مجھے کیا فرق پڑتا ہے، کرپشن کا بازار ان کے گھر جا کر ختم ہوتا تھا۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب کی وزارت اعلی کسی بھی حقدار شخص کا حق تھا لیکن عثمان بزدار کا نہیں، عثمان بزدار کسی بھی طور پر وزارت اعلی کے حقدار نہیں تھے، ایم این اے بن جاتا تو میرے خلاف کچھ بھی نہیں ہوتا، ایم پی اے بن گیا تو تیسرے دن ہی مجھے نوٹس مل گیا، وزارت اعلی کا امیدوار تھا اسی لیے مجھے نوٹس بھیجا گیا،
میرے پاس کوئی عہدہ نہیں تھا نیب مجھے دن میں چار مرتبہ بلاتی تھی، نیب دفتر میں بیٹھا تھا تو ٹی وی پر دیکھا عثمان بزدار کو وزیراعلی نامزد کر دیا۔آئی پی پی کے صدر کا کہنا تھا کہ فیض حمید کی الگ لائن بن گئی تھی وہ سمجھتے تھے انہیں آرمی چیف بنا دیا جائے گا، نہیں معلوم جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ بھی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو آرمی چیف بنانا چاہتے ہوں، عثمان بزدار کو چیئر مین پی ٹی آئی جو کہتے تھے وہی کرتے تھے، کرپٹ فائیو کا جو ٹولہ ہے اس میں فیض حمید بھی شامل تھے۔

