ہومپاکستانوفاقی حکومت کی جانب سے کورونا پابندیوں میں مزید سختیوں کا امکان

وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا پابندیوں میں مزید سختیوں کا امکان

اسلام آباد،وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا پابندیوں میں مزید سختی کا اعلان کل متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاق نے پابندیاں سخت کرنے بارے تجاویز صوبوں کو بھجوا دیں، کورونا پابندیوں میں سختی کے حوالے سے صوبے وفاقی حکومت کو تجاویز پر رائے دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا پابندیاں دو مراحل میں سخت کرنے کی تجویز دی گئی ہے، پہلے فیز میں شام 6 تا سحری کاروباری سرگرمیاں بند کرنے، شام کے اوقات میں صرف پٹرول پمپس، ویکسینیشن سنٹرز، فارمیسز کھلی رکھنے، ہفتہ ،اتوار کاروباری سرگرمیاں مکمل بند کرنے تاہم ہفتہ ،اتوار پٹرول پمپ، فارمیسی، سبزی ، پولٹری شاپس کھلی رکھنے کی تجویز شامل ہے۔وفاق کی جانب سے دفاتر کے اوقات کار صبح نو سے دوپہر دو بجے کرنے، دفاتر میں 50فیصد عملے کی حاضری کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کی تجویز دی گئی ہے جب کہ وفاقی حکومت کی ہفتہ ،اتوار کو کورونا ویکسینیشن سنٹرز کھلے رکھنے کی تجویز بھی دی ہے۔وفاقی نے فیز ون کے دوران کورونا کا پھیلا نہ رکنے پر لاک ڈائون کے نفاذ کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ مثبت کورونا کیسز کی قومی شرح 13 فیصد سے تجاوز پر حساس شہروں میں مکمل لاک ڈان نفاذ کی تجویز بھی شامل ہے۔ 20 فیصد سے زائد مثبت شرح والے شہروں میں مکمل لاک ڈائون کی تجویز دی گئی ہے۔دوسری جانب فیز ٹو میں ہائی رسک شہروں میں سات تا دس دن لاک ڈائون کی تجویز دی گئی ہے۔ متعلقہ وزارت، محکمہ،بنک کے سربراہ عملدرآمد کے جوابدہ ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔