پاکستان کے انٹرنیشنل اسنوکر کھلاڑی ماجد علی نے خودکشی کرلی، وہ گزشتہ چند برسوں سے ڈپریشن کا شکار تھے۔
ماجد علی کے بھائی عمر نے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔ 28 سالہ ماجد علی 2013 میں ایشین جونیئر چیمپئن شپ کے رنر اپ رہے تھے۔
ماجد علی ورلڈ 6 ریڈ چیمپئن شپ کے برانز میڈلسٹ بھی رہ چکے ہیں۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن نے ماجد علی کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ماجد علی نے فیصل آباد اپنے گھر میں آری سے اپنا گلا کاٹ لیا۔
