ہومبریکنگ نیوزوزارت مذہبی امورکے افسراعظم چانڈیو میدان عرفات میں احرام کی حالت میں وفات پاگئے

وزارت مذہبی امورکے افسراعظم چانڈیو میدان عرفات میں احرام کی حالت میں وفات پاگئے

اسلام آباد(سب نیوز )وفاقی وزارت مذہبی امور کے افسر اعظم چانڈیو میدان عرفات میں احرام کی حالت میں وفات پاگئے۔وزارت کے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری اعظم چانڈیو کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔وہ ڈی جی حج کے ہمراہ فرائض انجام دے رہے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا گیا تھا حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کرنے کے بعد لاکھوں حجاج کرام گزشتہ رات مزدلفہ پہنچے تھے۔

حجاج کرام آج 10 ذی الحج کو نماز فجر کے بعد مزدلفہ سے واپس منی روانہ ہوئے تھے اور اب حضرت ابراہیم کی سنت کی پیروی میں رمی جمرات کر رہے ہیں۔ حجاج شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کریں گے، قربانی کے بعد حاجی احرام اتار دیں گے اور بال منڈوا کر طواف زیارت کے لیے مسجد الحرام جائیں گے، عازمین حج خانہ کعبہ جا کر طواف زیارت کریں گے، صفا اور مروہ کے درمیان عام لباس میں سعی کریں گیاور واپس منی جا کر ایام تشریق گزاریں گے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔