دبئی میں پاکستان کے بڑے سیاسی رہنما آج سر جوڑیں گے، بڑا فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستان کے بڑے سیاسی رہنما آج سر جوڑیں گے، سابق وزیر اعظم نواز شریف دبئی میں ہیں جب کہ آصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بھی دبئی پہنچ چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی پی قیادت کا آج نواز شریف سے ملاقات کا امکان ہے، پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کو بھی دبئی طلب کر لیا گیا ہے۔
نواز شریف شاہی رہائش گاہ ایمریٹس ہلز میں قیام پذیر ہیں، دبئی حکومت کی جانب سے نواز شریف اور فیملی کے لیے خصوصی پروٹوکول دیا جا رہا ہے، نواز شریف اور مریم نواز دبئی کی اہم شخصیات سے بھی ملیں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف دبئی میں قیام کے بعد ابوظبی، اور سعودی عرب بھی جائیں گے۔
دبئی میں پاکستان کے بڑے سیاسی رہنما آج سر جوڑیں گے، بڑا فیصلہ ہونے کا امکان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
