ہومبریکنگ نیوزشاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس میں اہم پیش رفت

شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس میں اہم پیش رفت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 10جولائی کو فیصلہ سنائیں گے،شاہد خاقان عباسی کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی،نیب نے ایل این جی ریفرنس سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد کی عدالت میں منتقل کرنے کا بیان دیدیا،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد یہ ایف آئی اے کا دائرہ اختیار ہے ،ریفرنس سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کا دائرہ اختیار ہے ۔
شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس میں نیب سمیت دیگر فریقین کے دلائل مکمل ہو گئے،احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیاگیا، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 10جولائی کو فیصلہ سنائیں گے، عدالت نے شاہد خاقان عباسی کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔