اسلام آباد،وزیراعظم کا ماہی گیری کے شعبے کو فروغ دینے کیلئے سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ،وزیراعظم آج ماہی گیروں کو با اختیار بنانے کا پروگرام لانچ کریں گے،منصوبے کا آغاز کامیاب جوان پروگرام کے تحت وزارت بحری امور کے تعاون سے کیا جائیگا،مرکزی تقریب آج شام 4 بجے وزیراعظم ہاوس میں ہو گی۔وزارت بحری اموراور4بنکوں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پرآج دستخط ہونگے،وزیراعظم عمران خان مفاہمت کی یادداشت کی تقریب میں شریک ہوں گے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم ماہی گیروں کو شعبے میں آگے بڑھنے کے بہترین موقع دینے جا رہے ہیں، ماہی گیروں کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت آسان شرائط پرقرض فراہم کیا جائیگاتاکہ ماہی گیری کوپاکستان کیلئے منافع بخش شعبہ بنایاجاسکے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ ماہی گیری کے شعبے کو ماضی کی حکومتوں میں بری طرح نظر انداز کیا گیا ہے، منصوبہ ماہی گیروں کو بلیو اکانومی کا اہم اسٹیک ہولڈر بنانے کی جانب اہم قدم ہو گا۔
وزیراعظم آج ماہی گیروں کو با اختیار بنانے کا پروگرام لانچ کریں گے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
