مکہ مکرمہ(سب نیوز)مناسک حج کیلئے عازمین حجاج کی مکہ مکرمہ سے منی روانگی شروع، عازمین حج آج 8 ذی الحج کو بیت اللہ سے طواف و عمرے کے بعد رات بھر منی میں قیام کریں گے۔
عازمین 9 ذی الحج کی صبح حج کے سب سے اہم رکن وقوف عرفہ کیلئے عرفات روانہ ہونگے، عازمین حج کی حفاظت کیلئے سعودی محکمہ شہری دفاع نے گیس سلنڈر رکھنے کی سختی سے ممانعت کی ہے، 90 ممالک سے 1300 شاہی مہمان عازمین بھی اس سال فریضہ حج ادا کر رہے ہیں۔
سعودی حکام کے مطابق جمعہ کے دن تک دنیا بھر سے 1.6 ملین عازمین سعودی عرب پہنچ گئے تھے، سعودی عرب کے اندر سے ہی حج ادا کرنے کے لیے حرم مکی پہنچنے والوں کی تعداد کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے، سعودی حکام کو توقع ہے کہ رواں برس 160 ملکوں سے 20 لاکھ سے زیادہ عازمین حج ادا کریں گے۔
مناسک حج کا آغاز، عازمین کی مکہ مکرمہ سے منی روانگی شروع
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
