ہومتازہ تریناوورسیز پاکستانیوں کا بڑا فیصلہ،تحریک انقلاب پاکستان کے نام سے نئی سیاسی جماعت قائم کرنے کا اعلان

اوورسیز پاکستانیوں کا بڑا فیصلہ،تحریک انقلاب پاکستان کے نام سے نئی سیاسی جماعت قائم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (سب نیوز)اوورسیز پاکستانیوں کا بڑا فیصلہ،تحریک انقلاب پاکستان کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا ۔
چیئرمین و فانڈرتحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے سب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکہ میں موجود اورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنی سیاسی جماعت بنائی جائے تاکہ پاکستان میں بنائی جانے والی پالیسوں براہ راست اپنا نقطہ نظر دے سکیں۔
محمد عارف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔واضح رہے کہ محمد عارف امریکی نژاد پاکستانی ہیں جن کا تعلق لاہور سے ہے ،محمد عارف کئی دہائیوں سے امریکہ میں مقیم ہیں جبکہ امریکی اسٹیٹ کیلوفورنیا سے لیفٹیننٹ گورنر کا الیکشن بھی لڑ چکے ہیں۔ محمد عارف کا کہنا کہ کسی بھی پاکستانی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے حقیقی مسائل پر توجہ ہی نہیں دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔