ہومبریکنگ نیوز’’اگر جان کا خوف ہے تویہ پنگا نہ لیں‘‘

’’اگر جان کا خوف ہے تویہ پنگا نہ لیں‘‘

اسلام آباد(سب نیوز)’’یہ ڈالے نہ صرف سڑکوں پر بلکہ پارلیمنٹ لاجز میں بھی تیز رفتار سے چلائے جاتے ہیں،اگر ایم این ایز اور ایم پی ایز کو جان کا خوف ہے تو پھر سیاست کا پنگاہ نہ لیں ،عام شہری کی طرح زندگی گزاریں‘‘ یہ بات خواجہ آصف نے اسمبلی اجلاس میں خطاب کے دوران کہی ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ وزرا کے ساتھ پروٹوکول کم کیا جائے، یہ نہیں ہونا چاہئے، ہم پروٹوکول کے ساتھ گزرتے ہیں تو لوگ گالیاں دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ جو ہم پروٹوکول استعمال کرتے ہیں ، یہ ڈالے آگے پیچھے، تو جب اقتدار چلا جاتا ہے تو پولیس پیچھے ہوتی ہے آگے نہیں ہوتی، اس لیے یہ پروٹوکول نہ استعمال کریں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ڈالے ناصرف سڑکوں پر بلکہ پارلیمنٹ لاجز میں بھی تیز رفتار سے چلائے جاتے ہیں، میں پیدل واک کر رہا تھا، برابر سے ڈالا گزرا تو میں چھلانگ مار کر ایک طرف ہوا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اگر جان کا خوف ہے تو چھوڑ دیں یہ پنگا نہ لیں، ایک عام شہری کی زندگی گزاریں، تمام ایم این ایز، ایم پی ایز صرف ایک پولیس اہلکار گاڑی میں رکھیں، جن کو ضرورت ہے وہ رکھتے ہیں پرائیویٹ سیکیورٹی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے ووٹروں کے ساتھ رشتے کو مضبوط کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔