ہومبریکنگ نیوزنواز شریف لندن سے دبئی پہنچ گئے، مریم پہلے سے امارات میں موجود

نواز شریف لندن سے دبئی پہنچ گئے، مریم پہلے سے امارات میں موجود

دبئی (سب نیوز )مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف لندن سے دبئی پہنچ گئے ہیں جبکہ ن لیگ کی چیف آرگنائرز مریم نواز پہلے سے ہی دبئی میں موجود ہیں۔سابق وزیراعظم نوازشریف لندن سے دبئی پہنچ گئے ہیں اور امکان ہے کہ نواز شریف دبئی میں 3 سے 4 روز قیام کریں گے، دبئی میں قیام کے بعد نواز شریف سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز بھی نجی دورے پہ دبئی پہنچ گئی ہیں، دبئی روانگی سے پہلے لاہور ائیر پورٹ پر مریم نواز کے ساتھ مسافر تصاویر بنواتے رہے اور سیلفیاں لیتے رہے۔مریم نواز بغیر پروٹوکول کے لاہور ائیرپورٹ سے روانہ ہوئیں اور عام مسافروں والے لانج میں کرسیوں پر بیٹھیں، انہوں نے وی وی آئی پی پروٹوکول اور اسٹیٹ لانج استعمال نہیں کیا، مریم کے ہمراہ ان کے بیٹے جنید صفدر بھی دبئی گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ مریم نواز اپنے والد نواز شریف کے ساتھ سعودی عرب بھی جائیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔