اسلام آباد/لندن(سب نیوز )باوثوق ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی آئندہ ماہ جولائی میں وطن واپسی کا قوی امکان ہے۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف جولائی میں وطن واپس آسکتے ہیں۔اس حوالے سے ن لیگ کو فقید المثال استقبال کیلئے تیاریاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف کولاہور ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے کی تجویز دی گئی ہے،نواز شریف واپسی کے بعد ابتدائی طور پر عدالتی معماملات نبٹائیں گے جبکہ سیاسی سرگرمیاں اگست میں شروع کیے جانے کا امکان ہے۔
سب الرٹ:نواز شریف کی جولائی میں وطن واپسی کا قوی امکان:ذرائع کی تصدیق
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
