ہومبریکنگ نیوزمریم نواز کا ہر گا ئوں کو آئیڈیل ولیج بنانے کا عزم، نکاسی آب کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت

مریم نواز کا ہر گا ئوں کو آئیڈیل ولیج بنانے کا عزم، نکاسی آب کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت

لاہور (آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں مثالی گاں پراجیکٹ سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب کے ساڑھے تین ہزار سے زیادہ دیہات میں سیوریج، ڈرینج اور پکی گلیوں کے پراجیکٹ تیزی سے جاری ہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے مثالی گاں پراجیکٹ کے لیے کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن متعارف کرا دی۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر، کمیونٹی ہیلتھ موبلائزر، سیکرٹری یونین کونسل، ہیڈ ماسٹر اور دیگر متعلقین کو دیہی پراجیکٹ میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر ارکان اسمبلی کو رورل ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری سونپنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب کے دیہات میں ڈرینج اور سیوریج کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم دیا اور گاں کی گلیاں پکی اور خوبصورت بنانے کی ہدایت کی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ عوام کو ٹوٹی پھوٹی گلیوں اور گندے پانی کی مشکلات سے دوچار نہیں دیکھ سکتی۔

انہوں نے کہاکہ ہر گاں اور دیہات میں ڈرینج، سیوریج اور پکی گلیوں کی سہولت حکومت کی ذمہ داری ہے، جبکہ دیہات کے لوگوں کا بھی وسائل پر پورا حق ہے۔مریم نواز شریف نے کہاکہ مثالی گاں پراجیکٹ میرے دل کے بہت قریب ہے، ہر گاں کی حالت بدلنا چاہتی ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔