ہومبریکنگ نیوزایف بی آرکے 16افسران کے پاس غیرملکی شہریت ہونیکا انکشاف

ایف بی آرکے 16افسران کے پاس غیرملکی شہریت ہونیکا انکشاف

اسلام آباد (آئی پی ایس )ایف بی آر کے 16 افسران کے پاس غیرملکی شہریت ہونے کا انکشاف ہوا ہے، 16 افسران میں ان لینڈ ریونیو سروسزکے 10 اورکسٹمزسروس کے 6 افسران شامل ہیں۔دستاویز کے مطابق گریڈ 20 کے 10 افسران کے پاس دوہری شہریت اورگرین کارڈز ہیں جب کہ گریڈ 19 کے 5 افسران بھی دہری شہریت رکھتے ہیں۔

رولز 2026 کے تحت تمام سرکاری افسران اپنی غیرملکی شہریت ظاہر کرنیکے پابند ہیں۔ ان افسران کو 8 جولائی تک دہری شہریت کی تفصیلات جمع کرانیکی ہدایت کی گئی تھی تاہم مقررہ مدت گزرنے کے باوجود متعدد افسران نے ڈکلیئریشن جمع نہیں کرایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔