ہومبریکنگ نیوزعبدالعلیم خان سیقائمقام برطانوی ہائی کمشنراورپولیٹیکل کونسلر کی ملاقات

عبدالعلیم خان سیقائمقام برطانوی ہائی کمشنراورپولیٹیکل کونسلر کی ملاقات

لاہور(سب نیوز )استحکام پاکستان پارٹی کے صدرعبدالعلیم خان سے قائمقام برطانوی ہائی کمشنراورپولیٹیکل کونسلر زوئی وئیر نے لاہورمیں ملاقات کی ۔ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سیقائمقام برطانوی ہائی کمشنر اور پولیٹیکل کونسلر زوئی وئیر نے ملاقات کی۔ صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے پاکستان کی معاشی ترقی میں برطانوی تعاون کو سراہا۔

ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات کے حوالے سے مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے قائمقام برطانوی ہائی کمشنرکوسوینئربھی پیش کیا۔ اس سے قبل ملتان سے سابق ایم پی اے ملک سلیم اخترلابڑنے عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور جہانگیرخان ترین ،عبدالعلیم خان کی قیادت بھرپوراعتماد کا اظہارکرتے ہوئے پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔