ہومبریکنگ نیوزمسلم لیگ ن سے سیاسی اختلاف نہیں، امید ہے تحفظات دورہوں گے، بلاول بھٹو

مسلم لیگ ن سے سیاسی اختلاف نہیں، امید ہے تحفظات دورہوں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد(سب نیوز )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے سیاسی اختلاف نہیں اورآگے چل کر بھی سنگین اختلاف نظرنہیں آرہے۔ چارٹر آف ڈیموکریسی کے تحت سیاست کو آگے لے کر جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ اتحادی حکومت کا حصہ ہیں۔ وزیراعظم، نوازشریف اورمریم نواز سے اچھا ورکنگ ریلیشن رہا ہے۔ امید ہے سیلاب متاثرین کے حوالے سے تحفظات دور ہوں گے۔ مختلف نقطہ نظر پر مختلف فورم میں آواز اٹھاتے رہیں گے۔بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ الیکشن قریب ہے،آصف زرداری وطن واپسی پر لاہور میں ڈیرہ جمائیں گے، پیپلزپارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی گئی تو بہتر پر فارم کریں گے۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کشتی حادثے کو افسوسناک قرار دیا کہا لاشوں کی شناخت اور واپسی کیلئے یونان کے حکام سے رابطے میں ہیں۔ غیر قانونی داخلہ روکنا مغربی حکام کا حق ہے لیکن بنیادی حقوق کا خیال رکھا جائے۔ تارکین وطن کے حوالے سے انسانی حقوق کا خیال رکھنا چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔