ہومپاکستانعام انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسروں کی تعیناتی کیلئے فہرستیں تیار

عام انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسروں کی تعیناتی کیلئے فہرستیں تیار

اسلام آباد(سب نیوز )چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں عام انتخابات کی تیاریوں بارے اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن سمیت چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس میں عام انتخابات سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا گیاصوبائی الیکشن کمشنرز نے عام انتخابات سے متعلق تیاریوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسروں کی تعیناتی کی فہرستیں تیار ہیں، عام انتخابات میں ریٹرننگ افسران بیوروکریسی سے ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔