ہومپاکستانمرتضی وہاب نے میئر ، سلمان مراد نے ڈپٹی میئرکراچی کا حلف اٹھا لیا

مرتضی وہاب نے میئر ، سلمان مراد نے ڈپٹی میئرکراچی کا حلف اٹھا لیا

کراچی (سب نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر مرتضی وہاب نے میئر اور سلمان عبداللہ نے ڈپٹی میئر کراچی کا حلف اٹھا لیا، الیکشن کمشنر سندھ اعجاز چوہان نے حلف لیا۔

کراچی کے پولو گراونڈ میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سمیت صوبائی وزرا اور مشیر بھی تقریب میں موجود تھے۔ نو منتخب میئر کراچی مرتضی وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد عہدے کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب گلشن جناح پولو گرانڈ میں ہوئی۔

الیکشن کمشنر سندھ اعجاز چوہان نے میئر اور ڈپٹی میئر سے حلف لیا، اس کے علاوہ سندھ بھر میں ہیڈ آف کونسلز کی حلف برداری ہوئی جس کے بعد سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا عمل مکمل ہو گیا۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے مرتضی وہاب اور سلمان عبداللہ مراد 15 جون کو کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر منتخب ہوئے تھے، مرتضی وہاب 173 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ ان کے مدمقابل جماعتِ اسلامی کے حافظ نعیم الرحمن 160 ووٹ لے سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔