ہومپاکستانشیڈول میں تبدیلی،قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس آج ہوگا

شیڈول میں تبدیلی،قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد،قومی اسمبلی کا جمعرات کے روز طلب کیا گیا اجلاس آج بروز منگل 20 اپریل کو ہوگا۔ قومی اسمبلی کے 22 اپریل کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔ اجلاس جمعرات کے بجائے آج سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہائوس ہو گا۔قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت اسپیکر اسدقیصر کریں گے۔ آج ہونے والے اجلاس میں فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق قرار داد پیش کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔