کراچی:الیکشن کمیشن نے میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی، جس کے مطابق میئر کراچی کیلئے دو امیدوار مد مقابل ہوں گے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ میئر کراچی کیلئے مرتضی وہاب پیپلزپارٹی جبکہ حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کے امیدوار ہیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل کل آرٹس کونسل میں ہوگا۔
ای سی پی کی جانب سے ڈپٹی میئر کراچی کے امیدواروں کی حتمی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق سلمان مراد پی پی پی کے ٹکٹ پر ڈپٹی میئر کے امیدوار ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے سید سیف الدین ڈپٹی میئر کے امیدوار ہیں۔
