ہومبریکنگ نیوزفوجی عدالتوں میں مقدمات اعلی ع عدلیہ میں چیلنج ہو سکیںگے:وزیر قانون

فوجی عدالتوں میں مقدمات اعلی ع عدلیہ میں چیلنج ہو سکیںگے:وزیر قانون

اسلام آباد:وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں میں مقدمات بین الاقومی معاہدوں کے مطابق چلائے جائیں گے، ملزمان کو شفاف ٹرائل اور فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف اعلی عدالتوں میں اپیل کا حق ہوگا۔فوجی عدالتوں میں مقدمات پر اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ فوجی عدالتوں میں مقدمات بین الاقومی معاہدوں کے مطابق چلائے جائیں گے، فوجی عدالت میں ملزم کو شفاف ٹرائل کا حق ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالت میں ملزم کو مرضی کا وکیل کرنے اور اپنے دفاع میں شواہد، ثبوت فراہم کرنے کا حق ہو گا، فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف اعلی عدالتوں میں اپیل کا حق بھی حاصل ہوگا۔ اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ ابھی تک کسی خاتون کا مقدمہ فوجی عدالت میں نہیں بھجوایا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔