اسلام آباد (سب نیوز )آئندہ مالی سال2023-24 کے بجٹ میں ٹیکس میں اضافے کے باعث درآمدی اشیامہنگی ہونیکاامکان ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر کے مطابق 5لاکھ روپے سے زائدکی امپورٹڈفنش پروڈکٹس پرٹیکس بڑھانے،5لاکھ روپے سے زائدکی امپورٹڈ فنش پروڈکٹس پر ٹیکس 5.5 کے بجائے 6 فیصد کرنیکی تجویز دی گئی ہے۔حکام ایف بی آر نے بتایا کہ 5لاکھ روپے سے زائدکے خواتین کے امپورٹڈپرس پرڈیوٹی 5.5 کے بجائے 6 فیصد،5 لاکھ روپے سے زائد کی امپورٹڈ عینک اورچشمے پرڈیوٹی 5.5 کے بجائے 6 فیصد اور5 لاکھ روپے سے زائدامپورٹڈ جوتوں پرڈیوٹی 5.5 سے بڑھا کر 6 فیصد کرنیکی تجویز ہے۔
حکام نے بتایا کہ امپورٹڈ فانوس پر ڈیویٹی 5.5 کے بجائے6 فیصد اورامپورٹڈ باتھ روم فٹنگز پر ڈیوٹی 5.5 کے بجائے 6 فیصد کرنے کی تجویزہے۔
