ہوماسلام آبادمعیشت کی بحالی کے لیے حکومتی اقدمات کی غیرمشروط حمایت کریں گے: غلام مصطفی ملک

معیشت کی بحالی کے لیے حکومتی اقدمات کی غیرمشروط حمایت کریں گے: غلام مصطفی ملک

اسلام آباد:مسلم لیگ ق کے ترجمان غلام مصطفی ملک نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی کے لیے حکومتی اقدمات کی غیرمشروط حمایت کریں گے، چوہدری شجاعت حسین نے آصف علی زرداری اور شہباز شریف سے کہا کہ ہمیں آپ سے کچھ نہیں چاہیے، عوام کو سکھی کر دیں، ایپکا کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر عوام کو ریلیف نہ ملا تو اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کر سکتے ہیں ۔

ایپکا کے تمام مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ مہنگائی کے تناسب سے ہونا چاہیے ، بیوروکریسی ، عدلیہ ، مقننہ کی طرح کلرک اور اساتذہ کی تنخواہوں میں 100 فی صد اضافہ کیا جائے، ملک میں دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے ،مراعات یافتہ کو نوازنے کی بجائے عام آدمی کا سوچا جائے،عام آدمی مہنگائی سے پریشان ہے، دن بدن بڑھتی مہنگائی نے مزدور، کسان اور کلرک کی کمر توڑ دی ہے ، بجٹ میں عوام دوست ہونا چاہیے ۔

حکومت ہر ممکن عوام کو ریلیف دے ، حکومت معیشت کے حوالے سے چالاکیاں نہ دکھائے ، قوم کے ساتھ سچ بولا جائے ، IMF کے ساتھ معاملات طے کرتے وقت عوامی مفاد مدنظر رکھا جائے، اگر مشکل فیصلے کرنے ہیں تو قوم پیچھے نہیں ہٹے گی ،مگر یہ نہیں ہو سکتا کہ اشرافیہ عیاشیاں کرے اور عوام بھوک کاٹے، جیسے بھی حالات ہوئے مقابلہ کریں گے مگر شرط ہے کہ دو نہیں ایک پاکستان ہونا چاہیے،مسلم لیگ عام آدمی کی آواز بنے گی، معاشی طور پر مستحکم پاکستان ہماری منزل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔