Saturday, June 20, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزبجٹ 2023-24:ترقیاتی پروگرام کی رقم میں بڑے اضافے کا فیصلہ

بجٹ 2023-24:ترقیاتی پروگرام کی رقم میں بڑے اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد:گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 24-2023 میں ترقیاتی بجٹ میں 46 فیصد اضافے کی تجویز ہے، خصوصی اقتصادی زونز بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 46 فیصد اضافے کی تجویز ہے، تجاویز کے مطابق نئے مالی سال کا ترقیاتی بجٹ 1150 ارب رکھا جائے گا جس میں 75 ارب روپے کی بیرونی امداد شامل ہوگی۔ذرائع کے مطابق 200 ارب روپے کے منصوبے بی او ٹی کی بنیاد پر شروع کئے جائیں گے، انفراسٹرکچر پر سب سے زیادہ 52 فیصد فنڈز خرچ کرنے کا منصوبہ ہے جبکہ وزیراعظم کی لیپ ٹاپ اسکیم اور سولر ٹیوب ویل کا منصوبہ ترجیحات میں شامل ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 24-2023 کے بجٹ میں نوجوانوں کو چھوٹے قرضوں کی فراہمی بھی ترجیح قرار دی گئی ہے جبکہ وزیراعظم کے ہیپاٹائٹس سی پروگرام میں بھی ترجیحی بنیادوں پر فنڈز مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آئی ٹی اسٹارٹ اپ کیلئے انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا جائے گا۔نئے مالی سال کے بجٹ میں خواتین کو با اختیار بنانا، گرین انقلاب کا منصوبہ بھی ترجیحات میں شامل ہے، یوتھ اسکل ڈیولپمنٹ اور کھیلوں کے منصوبوں کیلئے بھی فنڈز رکھے جائیں گے جبکہ ٹی بی کنٹرول، نیوٹریشن پروگرام بھی ترجیح ہوگا۔ مالی سال 24-2023 میں اسکول سے باہر لاکھوں بچوں کو داخلہ دینے، خصوصی اقتصادی زونز قائم کرنے اور سیلاب سے بچا کا پروگرام بھی شامل ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔