اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20کے افسر سید مبشر توقیر شاہ کو گریڈ 21میں ترقی دے کر ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات تعینات کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20کے افسر سید مبشر توقیر شاہ کو گریڈ 21میں ترقی دے دی گئی ہے ، سید مبشر توقیر شاہ کو ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات تعینات کر دیا گیا ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے ترقی و تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سید مبشر توقیر شاہ اس سے قبل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

