ہومپاکستانسنیئر صحافی فصاحت محی الدین 65 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سنیئر صحافی فصاحت محی الدین 65 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

کراچی(آئی پی ایس )دی نیوز کے سینئر رپورٹر وصحافی کراچی پریس کلب اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کے رکن فصاحت محی الدین 65 برس کی عمر میںانتقال کرگئے۔وہ کئی روز سے علیل تھے۔وہ 40 برس سے شعبہ صحافت سے وابستہ تھے۔

انہوں نے کئی انگریزی اخبارات میں کام کیا۔انہوں نے سیاسی ۔عدالتی ۔بلدیات سمیت کئی شعبوں میں رپورٹنگ کی۔وہ اردو سے انگریزی ترجمہ میں انتہائی مہارت رکھتے تھے۔انہوں نے پسماندگان میں بیوہ اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔فصاحت محی الدین کے انتقال پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم جمالی۔کے یوجے کے صدر اعجاز ا حمد اور سیکریٹری عاجز جمالی ۔سابق صدر حسن عباس ۔کراچی پریس کلب کے صدر فاصل جمیلی اور سیکریٹری رضوان بھٹی کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سابق صدر عارف خان سینئر صحافی ناصر محمود اختر شاہین رند احسن جتوئی نے دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ان کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔